جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ  کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر کیا کام کریں گے؟ جانئے

جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ  کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر، کیا کام کریں گے؟ جانئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو قانونی دائرہ کار میں لانے والے کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر کردی۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق محکمہ بلدیات نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کیلئے ایک کمیشن قائم کیا تھا جس کا سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج عظمت سعید شیخ کو مقرر کیا گیا۔  پنجاب حکومت کی جانب سے اس تعیناتی کی منظوری رواں برس اگست میں دی گئی تھی جس کے بعد ان کی تنخواہ اور مراعات کیلئے الگ سمری بھجوائی گئی۔

ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عظمت سعید شیخ کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سمری پر محکمہ خزانہ نے اعتراضات اٹھائے لیکن اس کے باوجود  کابینہ کی قائمہ کمیٹی نے اس کی توثیق کردی۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

رشتے کی بات چیت کے دوران تکرار ماں بیٹا قتل ملزم فرار ہوگیا

رشتے کی بات چیت کے دوران تکرار، ماں بیٹا قتل، ملزم فرار ہوگیا رحیم یار …

Leave a Reply

Your email address will not be published.