’جس دن حکومت ختم ہوئی عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گے ‘رانا تنویر حسین نے حیران کن دعویٰ کردیا

 ’جس دن حکومت ختم ہوئی عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گے ‘رانا تنویر حسین نے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنام اور قومی اسمبلی مین چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو ملک کی بدحالی کا ذمہ دارٹھہرانےوالےوزیر اعظم کا اپنا دور میگاکرپشن کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، جس دن حکومت ختم ہوئی عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گے مگر ہم انہیں کہیں  بھاگنے نہیں دیں گے اور ان سے ملک کی تباہی کیا حساب لیا جائے گا،نیا سال ‘نیازی بابا، چالیس زرخور’حکومت کے لیے بہت بھاری ہو گا اور وہ اسی بوجھ تلے دب کر ختم ہو جائی گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں  نے سیاست میں وضع داری کا خاتمہ کر دیا ہے،ان کا شروع کیا گیا انتقامی سیاست کا سلسلہ جاری رہے گا، خفیہ قوتیں آج اپنا ہاتھ اٹھا لیں تو عمران حکومت شام تک نہیں ٹھہر سکتی، نیا سال’نیازی بابا ، چالیس زر خور ‘حکومت کے لیے بہت بھاری ہو گا اور عوام اپنی بدحالی کابدلہ لینے کے لیے ان پر ٹوٹ پڑیں گے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گی،نیا بلدیاتی بل عدالت کو دھوکہ دینے کی حکمت عملی ہے،اگر پنجاب میں  بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تو حکومتی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔پاکستان میں ہونے والے او آئی سی اجلاس کے حوالے سے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ماضی میں کشمیر کے مسئلہ پر او آئی سی نے مناسب کردار ادا نہیں کیا تاہم افغان مسئلہ پر اجلاس خوش آئند ہے۔ آئندہ انتخابات میں وزارت عظمی کے لیگی امیدوار کے حوالے سے انہوں  نے کہا کہ اگر میاں  نواز شریف امیدوار نہ بنے تو پھر شہباز شریف امیدوار ہو ں گے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

رحیم یار خان موٹروے پر تیز رفتار وین ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق،4زخمی

رحیم یار خان موٹروے پر تیز رفتار وین ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 …

Leave a Reply

Your email address will not be published.