جعلی عامل نے قابل اعتراض ویڈ یو بنا کر خاتون سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے زندگی اجاڑ دی

جعلی عامل نے قابل اعتراض ویڈ یو بنا کر خاتون سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے ، زندگی …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر 4 کروڑ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق دلوائی اور خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے خاتون کی ویڈیوز کی بنا پر اسے طلاق دلوائی اور اس سے پیسے بٹورتا رہا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے 4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور ہتھیائے، ملزم نے مزید 10 لاکھ لینے کیلئے خاتون کو لاہور بلوایا اور ویڈیوز خاتون کے رشتہ دار کو بھیج دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی عامل بھی ہے اور وہ خاتون سے فون پر مشکل سن کر بھی اس سے پیسے منگواتا رہا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 7 سال سے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.