جنسی زیادتی کا ملزم متاثرہ کے بھائیوں کے ہاتھوں قتل 

 جنسی زیادتی کا ملزم متاثرہ کے بھائیوں کے ہاتھوں قتل 

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) نوسال قبل جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو لڑکی کے بھائیوں نے قتل کردیا,  پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ گگڑکے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے عرفان عرف توصیف نامی ملزم نے 9 سال قبل ملزمان کی بہن سے زیادتی کی تھی، اور دونوں خاندانوں میں طے پایا تھا کہ عرفان دوبارہ گاوں نہیں آئے گا، جس کے بعد ملزم بیرون ملک چلا گیا تھا  تاہم جب وہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سے واپس آیا تو ملزمان عظیم اور حنزلہ نے اسے مسجد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری گگڑکے کی مسجد میں پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا، جب کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

مزید :

علاقائیپنجابگوجرانوالہ




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، کونسے شہر متاثر ہوسکتے ہیں؟ جانئے

بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.