جنید صفدر نے راحت فتح کا گانا ان ہی کے سامنے گا کر میلہ لوٹ لیا

جنید صفدر نے راحت فتح کا گانا ان ہی کے سامنے گا کر میلہ لوٹ لیا

لاہور (ویب ڈیسک) جنید صفدر کی مسحور کن آواز  نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار  راحت فتح علی خان کے سامنے میلہ لوٹ لیا۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور ہر روز نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ کر رہی ہیں,  گزشتہ روز جنید صفدر کے ولیمے سے قبل قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں راحت فتح علی خان نے اپنی مشہور قوالیاں گائیں لیکن ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ قوالی نائٹ ہو اور سحر طاری کردینے والی آواز کے مالک دولہے کی آواز میں کوئی گیت نہ پیش کیا جائے۔ 

جنید صفدر نے راحت فتح علی کا گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ ان ہی کے سامنے گایا اور وہاں موجود حاضرین سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بھی خوب داد سمیٹی۔

دوسری جانب ایک صارف نے مریم نواز اور جنید صفدر کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ والدہ اپنے بیٹے کی گلوکاری کے لمحات موبائل میں قید کر رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی جنید صفدر نے رواں برس ہونے والی اپنے نکاح کی تقریب میں معروف گانا ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گایا تھا جس کی ویڈیو کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر

جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر لاہور (ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.