جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں تقریب حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں تقریب، حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز کو خوب داد دی جبکہ جنید صفدر کی والدہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ شہباز نے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں رکھی جانے والی تقریب میں سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں گانا گنگنایا۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.