جہانگیر ترین اس وقت کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

علاج کی غرض سے برطانیہ جانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ 

جہانگیر ترین اس وقت کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

لندن سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر نیوبیری میں جہانگیر ترین کا گھر ہے جہاں وہ ایک ہفتے سے قیام پزیر ہیں۔ 

جہانگیر ترین کو برطانیہ آئے ہوئے تقریباً 3 ہفتے ہوچکے ہیں، وہ یہاں اپنا علاج کروارہے ہیں اور اس دوران انہوں نے آج تک کسی میڈیا سے بھی بات نہیں کی۔ 

سابق پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری نے نیوبیری میں اپنے گھر سے ہی اپنے گروپ کو لیڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے پاکستان میں اپنے ہم خیال ممبران سے ٹیلیفون پر رابطے ہیں اور ان سے بات چیت بھی ہوتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی تجویز ہے کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں سے نہیں مل رہے۔

برطانیہ آنے والے جہانگیر ترین لندن کے اسپتال میں 8 دن تک زیر علاج رہے، جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا اور تب سے وہ گھر پر ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق انہیں کوویڈ ہوا تھا، شوکت خانم اسپتال میں جو مسائل پیدا ہوئے تھے، اس کی وجہ کوویڈ کے آفٹر افیکٹس تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اب جہانگیر ترین کی طبعیت بہت بہتر ہوچکی ہے وہ واپس پاکستان جانے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم اس کا فیصلہ ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد ہوگا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

حکومت کا ایچ ای سی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

فائل فوٹو حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اختیارات میں کمی کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *