جہانگیر ترین سے عون چودھری کی ٹیلیفونک گفتگو کیا ہدایات ملیں؟ پتہ چل گیا

جہانگیر ترین سے عون چودھری کی ٹیلیفونک گفتگو، کیا ہدایات ملیں؟ پتہ چل گیا

لاہور (ویب دیسک) ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے حکومتی شخصیات سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کردیا, جہانگیر ترین نے ہدایات دیں کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔

دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے حوالے سے بھی عون چوہدری نے آگاہ کیا، عون چوہدری نے جہانگیرترین کو بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے۔ پرویز خٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے لئے مثبت اشارے ملے ہیں ، عون چوہدری نے بتایا کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

 عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی خیریت بھی دریافت کی۔بعد ازاں عون چودھری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ز کی اجازت کی صورت میں جہانگیر ترین ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخوپورہ میں پولیس نے بچے کے قتل کا معمہ حل کر لیا، خاندان میں سے ایسا شخص پکڑا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

شیخوپورہ میں پولیس نے بچے کے قتل کا معمہ حل کر لیا، خاندان میں سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *