جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع جہلم میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ خیال رہے کہ ملزمان نےرات گئےمتاثرہ خاتون کےگھرگھس کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔