جیو فلمز کی

فوٹو: فائل

عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی جیو فلمز کی فلم “پردے میں رہنے دو” کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

جیو فلمز کی فلم “پردے میں رہنے دو” عید کے دوسرے روز بھی فلم بینوں کی نگاہوں کا مرکز بنی رہی۔

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں ہانیہ عامر اور علی رحمان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم میں ایک بےاولاد جوڑے کے مسائل کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یہ بےاولاد جوڑا ناگوار معاشرتی رویوں اور لوگوں کے طعنوں کی زد میں رہتا ہے، فلم کی کہانی دل کو چھُو لینے والی اور سبق آموز ہے۔

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ جیو اپنی فلم میں ہمیشہ ایک ایسا میسج دیتا ہے جو لوگوں کے لیے مشعل راہ ہوتا ہے، کیوں کہ ان کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا حل بھی بتایا جاتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “پردے میں رہنے دو” میں بھی زندگی کے نشیب و فراز کو خوبصورت انداز سے عکس بند کیا گیا ہے۔

ادھر پرستاروں کا کہنا ہے کہ فلم “پردے میں رہنے دو” یقیناً ایک اچھی کاوش ہے، جو بےاولاد جوڑوں کے حوالے سے معاشرتی رویوں میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُشنا شاہ کیلئے ترانہ گانا کیوں مشکل ہے؟

اُشنا شاہ— فائل فوٹو معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستان میں مسائل گنوا کر کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *