جیو نیوز کے سینئر نمائندے خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے


بیلجیئم میں جیو نیوز کے نمائندے اور سینئر صحافی خالد حمید فاروقی گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

مرحوم خالد حمید فاروقی کی اہلیہ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ان کے گھر آکر پولیس نے انہیں شوہر کی موت سے مطلع کیا۔

مقامی پولیس کے مطابق خالد حمید فاروقی لندن سے بس کے ذریعے واپسی پر شہر کے سینٹر سے گزر رہے تھے جب اچانک وہ حرکت قلب بند ہوجانے سے گر گئے، موقع پر موجود افراد نے ایمبولینس اور پولیس کو مطلع کیا۔

خالد حمید فاروقی کو طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

خالد حمید فاروقی ایک کہنہ مشق اور اپنے کام سے عشق کرنے والے صحافی تھے۔ سنجیدہ خبر کی تلاش اور اسے جیو نیوز کے ناظرین تک پہنچانے کیلئے وہ یورپ کے ہر ملک میں سفر کرتے تھے۔

عالمی امور پر رپورٹنگ کے لیے شہرت رکھنے والے خالد حمید فاروقی طویل عرصے سے یورپ میں مقیم تھے۔ حال ہی میں فرانس کے صدارتی الیکشنز اور حالیہ روس یوکرین جنگ کے دوران بھی انہوں نے یوکرین کے اندر تک جا کر رپورٹنگ کی اور جیو نیوز کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ناظرین کو حالات حاضرہ سے باخبر رکھا۔

خالد حمید فاروقی اپنے خیالات پر سختی سے قائم رہتے ہوئے دوسروں کے خیالات کا بھی احترام کرنے والے انسان تھے۔ اسی لیے وہ ہر طرح اور اپنے سے مختلف سوچ رکھنے والے تمام طبقات میں یکساں مقبول تھے۔

برسلز میں ان کی موت کی اچانک اطلاع نے بیلجیئم اور یورپ میں موجود ان کے دوستوں کو ایک دم افسردہ کردیا۔ 




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 2 یونٹس سیل

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *