جی ٹی روڈ ننکانہ بائی پاس کے قریب ٹرک اور بس میں تصادم 3 افراد جاں بحق

جی ٹی روڈ ننکانہ بائی پاس کے قریب ٹرک اور بس میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

ننکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جی ٹی روڈ ننکانہ بائی پاس کے قریب ٹرک اور بس کے تصادم میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جی ٹی روڈ ننکانہ بائی پاس کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کےنتیجے میں بس ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ  14 زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور کے ایف سی انڈر پاس پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم شخص کو ٹکر مار دی جس کے باعث نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے ۔

مزید :

قومیجرم و انصافعلاقائیپنجابننکانہ صاحب




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.