حادثہ مری سےواپس آنےوالوں کےساتھ پیش آیاراجہ بشارت

حادثہ مری سےواپس آنےوالوں کےساتھ پیش آیا،راجہ بشارت

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے سانحہ مری سے متعلق کہا کہ حادثہ مری سے واپس آنے والوں کیساتھ پیش آیا ، 7روز میں رپورٹ آئے گی اسکے بعد کارروائی ہوگی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ گزشتہ روز خود مری میں موجود تھا ، سانحہ مری پر کمیٹی سے 7 روز  میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ، جسے سب کےسامنےرکھاجائےگا، سانحہ مری کےذمہ داروں کاتعین ضرورکیاجائےگا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ لوگوں نے اس لیے ہوٹلوں میں ٹھہرنا مناسب نہیں سمجھا کہ وہاں بجلی نہیں تھی،ریسکیوعملہ نےمری میں زبردست کام کیا، مری میں معمول سےہٹ کربرفباری ہوئی،    اتنی برفباری کسی ترقی یافتہ ملک میں ہوتی توبھی مشکلات ہوتیں،ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےا وورچارجنگ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.