حافظ آباد: دھند کے باعث حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

دھند کے باعث موٹر وے بند ہے—فائل فوٹو

پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے، ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

کبیر والا میں دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

بھکر شہر اور گرد و نواح میں بھی دھند کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک اور لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے بند ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان میں دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 شجاع آباد تا جلالپور انٹر چینج بند رہے گی۔

موٹر وے پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ حدِ نگاہ بہتر ہونے پر لاہور سیالکوٹ موٹر وے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں نارووال روڈ پر منڈی خیل سے جسٹر تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نور کوٹ، نیناں کوٹ روڈ اور ظفر وال روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پشاور، شناختی کارڈ کے بغیر ہوٹلز میں قیام پر پابندی عائد

اسکرین گریب، فائل فوٹو پشاور میں بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلز اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *