حرامانی نے اردو میں بات کرنے کی وجہ بتادی؟

بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی اور ان کے شوہر مانی (سلمان شیخ) نے بتادیا کہ وہ لندن میں بھی اردو میں کیوں بات کر رہے ہیں۔

حرامانی اور ان کے شوہر مانی ان دنوں لندن میں ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں بی بی سی ایشیا کو انٹرویو دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرا مانی نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر بتا دیا کہ وہ اردو میں کیوں بات کرتی ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ انٹرویو کس زبان میں دینا چاہیں گی؟

حرا مانی نے جواب دیتے ہوئے اردو کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں انگریزی میں بات کرتی ہوں لیکن میرے مداحوں کی بڑی تعداد ایشین ہیں، میں ایشین ہوں جو لوگ مجھے دیکھتے اور پسند کرتے ہیں وہ انڈیا اور پاکستان سے ہیں۔ وہ ہندی اور اردو بولتے اور سمجھتے ہیں اس لیے اردو میں ہی انٹرویو دینا پسند کروں گی کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنی آواز ان تک پہنچاؤں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اننیا پانڈے وکرم ادتیا کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

بالی ووڈ کی چُلبلی اداکارہ اننیا پانڈے ڈائریکٹر وکرم ادتیا کی نئی فلم میں جلوہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *