حریم شاہ کو سب سے زیادہ کونسے سیاستدان ناپسند ہیں؟ ٹک ٹاکر نے بتا دیا

حریم شاہ کو سب سے زیادہ کونسے سیاستدان ناپسند ہیں؟ ٹک ٹاکر نے بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) متنازع ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدان کے حوالے سے بتادیا ہے۔

انہوں نے لندن میں ایک آفس کا دورہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔حریم شاہ نے پاکستانی کمیونٹی کے سوالات کے جواب دیے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان میرے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اداکارائیں مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔خیال رہے کہ  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر جاری ویڈیوز میں حریم شاہ خود بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کر رہی ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کیلئے سفر کیا تھا، حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنا بڑا اماؤنٹ لے کر آرہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔حریم نے اپنے فالوور سے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ اماؤنٹ لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو بہت آسان اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیں۔

مزید :

تفریحعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.