حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پہلا بیان سامنے آگیا

حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پہلا بیان سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)  نومنتخب وزیراعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ ہمارے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے پاس وقت تھوڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں،گزشتہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت کئی چیلنجز چھوڑے ہیں، امن و امان کی صورتحال کا بھی مسئلہ  ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام چینلجز کو پورا کرنا  ہے، یہ صرف  (ن) لیگ کی حکومت نہیں ہے، اس میں اتحادی جماعتیں بھی شامل  ہیں، یہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے، جس وجہ سے سب کومل کر فیصلہ لینا ہوتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  وزیراعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بہت بڑا ہے اور  چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں انہیں پورا کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیراعظم کے پرسنل سٹاف افسر کو نگران وزیر اعلیٰ کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا

وزیراعظم کے پرسنل سٹاف افسر کو نگران وزیر اعلیٰ کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *