حلیم عادل شیخ کی گرفتاری ظاہر کردی گئی

فائل فوٹو

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو سندھ اینٹی کرپشن جامشورو نے پنجاب پولیس کی مدد سے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ پر تھانہ بولا خان کی 62 ایکڑ زمین کے جعلسازی سے کاغذات بنانے کا مقدمہ درج ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جامشورو نے معاملے کی انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا گیا، سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری سے حلیم عادل شیخ نے زمین ایک شخص کے نام کرائی، انہوں نے وہی زمین پھر اس شخص سے اپنے نام کرائی۔

اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ریونیو اس زمین کے کھاتے منسوخ کرچکا ہے، حلیم عادل کا راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد سندھ منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لیا گیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سند یافتہ جھوٹا مظلوم بننے کے لیے نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏ سند یافتہ جھوٹا سانحہ 9 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *