حمزہ شہباز نے کارکنوں کو فی الحال جشن منانے سے روک دیا


وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارٹی کارکنوں کو فی الحال جشن منانے سے روک دیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پارٹی کارکنوں کو جشن منانے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کے حضور ملک کی بہتری کی دعائیں کریں۔

خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی ہدایت ہے کہ کارکنوں سے کہیں عید الفطر کے بعد ہم سب جشن منائیں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 2 یونٹس سیل

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *