حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے منظور  


حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے  سبطین خان و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل  علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کر دی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں،آرٹیکل 134 کے تحت قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 ووٹ لینا ضروری ہے،اگر پہلی 186 نہیں تو اگلی مرتبہ سادہ اکثریت ضروری ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ہونا چاہیے حالات جیسے بھی ہوں،سسٹم ایسے ہی چلے گا جب الیکشن ہوتے رہیں گے،  الیکشن ہو گیا، پروسیجر میں کیا نشاندہیاں کی گئیں انکو دیکھا جا سکتا ہے۔ 

 عدالت نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے   پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.