حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے مری میں بجلی تاحال بند

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مری میں بجلی تاحال بند

راولپنڈی (ویب ڈیسک) حکومتی دعووں کے برعکس مری میں بجلی کی فراہمی تاحال بند ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں کہ مری میں تمام فیڈرز بحال ہیں، چند مقامی فالٹس کی مرمت کی جا رہی ہے، مری میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، پی ایس او کے تمام پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے۔

دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بجلی کی جلد بحالی کی کوئی امید نہیں ہے، واپڈا والوں کی طرف سے کوئی بتا رہا ہے کہ 10 دن بعد بجلی آئے گی اور کوئی کہہ رہا ہے کہ بجلی بحال ہونے میں ایک ماہ کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔

ادھر مری کے راستے میں پھنسے درجنوں سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور ہوٹل مالکان کو سڑکیں کھلنے تک سیاحوں کو آؤٹ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.