حکومتی منحرف ارکان کی تعداد کافی زیادہ ہے، حامد میر

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان و سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ حکومتی منحرف ارکان کی تعداد 12، 13 نہیں بلکہ کافی زیادہ ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ حکومت تو دعویٰ کر رہی ہے کہ منحرف ارکان واپس آ رہے ہیں لیکن منحرف ارکان کی تعداد حکومتی گنتی سے کہیں زیادہ ہے۔

حامد میر نے بتایا کہ مجھ سے ملاقات میں ایک خاتون ممبر اور ان کے شوہر رات گئے بات کر رہے تھے کہ آپ لوگوں کو عمران خان کا امر بالمعروف والا کلب نہیں چلانا چاہیے تھا، کیا آپ لوگوں کو نہیں پتا کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ منحرف ممبران کاکہنا ہے کہ ایک طرف عمران خان عوام میں کہہ رہے ہیں کہ یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے اور دوسری طرف ہمارے پاس لوگ بھی بھیج رہے ہیں۔

منحرف ممبران نے بتایا اگر ہم غلط ہیں تو پھر ہمیں بلا کر کون سی نیکی اور بدی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

حکومت کا ایچ ای سی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

فائل فوٹو حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اختیارات میں کمی کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *