حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیںشیخ رشید 

حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،شیخ رشید 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں، معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لئے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں ،حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسواکردیا،آج چھڑی بدلے گی30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی،معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ عمران خان نے تنہا13پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو1سال میں2الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی ۔

ان کاکہناتھا کہ گوٹی پھنس گئی ہے77وزرا خزانے پر بوجھ ہیں،8مہینے سے فاقہ کشی مہنگائی اوراب آئی ایم ایف کاجواب ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیوائیر کی چھٹیاں منارہے ہیں، الٹی گنتی شروع جی کاجاناٹھہرگیا۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *