حکومت نے ایک اور محکمہ میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کردیا

حکومت نے ایک اور محکمہ میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک)  پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں محکمہ صحت میں مزید 10ہزار نوکریاں دیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ محکمہ صحت کی کاوشوں کے باعث تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں،  پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 70 ہزار خاندان صحت کارڈ کے ذریعے آنکھوں کا علاج کراچکے ہیں، جبکہ صحت کارڈ کے ذریعے نجی اسپتالوں میں 50 ہزار بستروں میں اضافہ ہوا ہے،  ماضی کی کسی حکومت نے عوام کی بہتری کا نہیں سوچا، پنجاب کے عوام کیلئے ساڑھے 3 ارب روپے کی ویکسین خریدی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.