حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ سےمتعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا

حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ سےمتعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایک طرف اپوزیشن پیر کےروز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر عملدرآمد چاہتی ہے تو دوسری جانب حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ سےمتعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا  ، اسمبلی اجلاس کےایجنڈےمیں ترمیمی بل بھی لایا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  جنوبی پنجاب صوبہ سےمتعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا ہے ، اسمبلی اجلاس کےایجنڈےمیں ترمیمی بل بھی لایاجارہاہے، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے ہم نے  ایڈیشنل چیف سیکرٹری  ، ایڈیشنل آئی جی تعینات سمیت ہر محکمے کا سیکرٹری تعینات کیا۔

بابراعوان سےترمیمی بل سےمتعلق بات ہوئی، یوسف رضاگیلانی کاجملہ یادہےکہ سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے، یوسف رضاگیلانی مخلص ہیں توترمیمی بل کےحق میں ووٹ دیں، ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے رولز آف بزنس بنائے ، رولز آف بزنس کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے ، بے پناہ مخالفت کی گئی ،  جنوبی پنجاب کے صوبے کیلئے پیشرفت ساڑھے  4 کروڑ لوگوں کیلئے خوش آئند ہے ،  اپوزیشن سے کہتا ہے کہ آئیں جنوبی پنجاب صوبے کو عملی شکل دیتے ہیں ۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان ، پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *