حکومت کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ، ذرائع


وفاقی حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کردی، نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

دہشتگردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *