خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا تفتیشی افسر گرفتار


خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا تفتیشی افسر گرفتار

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ صدر کے انویسٹی گیشن انچارج  حامد رشید کو خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق تفتیشی افسر حامد رشید پر ایک خاتون نے مبینہ زیادتی کا الزام لگایا جس کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اوکاڑہ نے نوٹس  لیتے ہوئے ملزم اہلکار کو گرفتار کرایا ۔ اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر میں چل رہا تھا اور انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید اس کیس کا تفتیشی افسر تھا، جس نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔دوسری جانب ملزم حامد رشید کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہے اور ڈی این اے میں سچائی سامنے آجائے گی۔ 

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجاباوکاڑہ




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.