خاتون کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

خاتون کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گارڈن ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی فیلو کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کے مطابق  خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم بلالا ارشد اس کے آفس گیا جہاں وہ اسے آفس سے باہر جانے کے لیے زبردستی آمادہ کرنے کی کوشش کرتا رہا اور اس دوران ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس نے ون فائیو کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون  کے بیان پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا تھا کہ خواتین کے استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔ملزم کچھ عرصہ قبل خاتون کے ساتھ یونیورسٹی میں پڑھتا رہا ہے اور پہلے بھی دفتر میں آکر اسے ہراساں کرچکا ہے۔

  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انواراور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.