خاتون کی دبئی میں مقیم شوہر کے مذاق پر خود کشی معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

خاتون کی دبئی میں مقیم شوہر کے مذاق پر خود کشی، معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں مقیم شوہر کے مذاق پر مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی خاتون فوزیہ کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ فوزیہ کے کزن کی مدعیت میں اس کی ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی خاتون فوزیہ کے کزن نے الزام عائد کیا ہے کہ فوزیہ کو اس کی ساس اور سسر نے قتل کیا ہے۔ پولیس نے کزن کی درخواست پر فوزیہ کی ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں فوزیہ نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی تھی۔ فوزیہ کے ساتھ  اس کے شوہر محمد رمضان  نےفون پر مذاق کیا اور کہا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

مزید :

علاقائیپنجابسیالکوٹ




Source link

About Daily Multan

Check Also

، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کیخلاف  اچانک پولیس متحرک ، گھروں پر  چھاپے ،گرفتاریاں

، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کیخلاف  اچانک پولیس متحرک ، گھروں پر … لاہور ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published.