خانیوال میں ضمنی الیکشن میں سرگرم ن لیگی کونسلر پر فائرنگ کا واقعہ ، حمزہ شہباز نےبڑا مطالبہ کردیا

خانیوال میں ضمنی الیکشن میں سرگرم ن لیگی کونسلر پر فائرنگ کا واقعہ ، حمزہ …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خانیوال میں ضمنی الیکشن میں سر گرم مسلم لیگ ن کے  کونسلر شاہد رفیق پر فائرنگ کے واقعے کی حمزہ شہباز نے شدید مذمت کی اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

 اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر   پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خانیوال  کے ضمنی الیکشن میں سر گرم شاہد رفیق ک نشانہ بنایا گیا ، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ، کارکن اور مقامی رہنماؤں کے حوصلے بلند ہیں ، فتح مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعے پر قانونی کارروائی کی نگرانی کیلئے اپنی نامزد کردہ ٹیم کل خانیوال روانہ کر رہا ہوں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے  مجرموں کو تلاش کر کے فوری کارروائی کریں ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے خانیوال کے علاقہ لاہور موڑ پر  پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس پر فائرنگ کی تھی جس میں کونسلر شاہد رفیق زخمی ہو گئے تھے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  شاہد رفیق کو پانچ گولیاں لگیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔خیال رہے کہ خانیوال میں 16 دسمبر کو پی پی 206 میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ، حلقہ میں سیٹ  مسلم لیگ ن کے نشاط احمد خان کےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

مزید :

قومیالیکشنسیاستعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر

جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر لاہور (ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.