خدمت کیلئے سرگرم عمل، عوامی  مسائل جلد سے جلد حل کررہے ہیں، وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ


خدمت کیلئے سرگرم عمل، عوامی  مسائل جلد سے جلد حل کررہے ہیں، وفاقی ٹیکس محتسب …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ ادارہ لوگوں کی خدمت کے لیے سرگرم عمل  ہے اور عوامی  مسائل جلد سے جلد حل کررہا ہے،  وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایف ٹی او کی سنٹرل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق ، ایف ٹی او ایڈوائزر احمد علی جوندہ اور سرفراز وڑائچ نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈیلی ویجز ملازمین کی آمدنی  سے ٹیکس کٹوتی ختم کروائی،  ایف بی آر کی جانب سے غیر متعلقہ نوٹس دیئے جانے والے 100سے زائد افراد کو ٹیئر ون سے نکلوایااور ایف بی آر کو ایسے نوٹس جاری کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شکایات رجسٹر کرانے کا آسان اور تیز حل متعارف کر رہے ہیں اور ٹیکس پیئرز کے مسائل کے فوری حل کے لئے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔ ایکسکلوژن سرٹیفیکیٹ کے اجراءکا اختیار کمشنر کو دے دیا ہے۔

لگژری اشیاءکی درآمد پر حالیہ پابندی کے حوالے سے ایف ٹی او نے کہا کہ امپورٹرز کو درپیش مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔  ہمارا بنیادی مقصد کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے 11دفاتر سرگرمِ عمل ہیں۔  لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز چن بطور کوآرڈینیٹر کمیٹی کے امور میں انتہائی اہم کردار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے کہا کہ تاجر برادری کا ایف ٹی او آفس پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ایس ایم ایز سیکٹر کے حوالے سے لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دی گئی تجاویز پر توجہ دی جائے۔ ٹرن اوور ٹیکس کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ نائب صدر نے مزید کہا کہ شکایت کنندگان جس جگہ رہتے ہیں ان کے لئے وہیں سے زوم پر شکایات رجسٹر کروانا ایک اچھا قدم ثابت ہوگا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کو ہسپتال سے گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کو ہسپتال سے گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *