خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور پھر بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والا گروہ بے نقاب، ملزم گرفتار


خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور پھر …

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولنگر میں خواتین کے ذریعے مردوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر لوٹنے والے گروہ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر کے ترجمان شہزاد اشفاق نے بتایا ہے کہ ملزمان اپنے گروپ میں شامل خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان کی نازیبا ویڈیوز بناتے اور بلیک میل کرکے ان سے رقم لوٹتے تھے۔

شہزاد اشفاق نے بتایا کہ ”ڈاہرانوالہ پولیس نے 2خواتین سمیت 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جن میں سے 2کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے موبائل فونز سے متاثرہ مردوں کے ساتھ بدسلوکی کی کئی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ گینگ کے ملزمان کا تعلق 172مراد سے ہے۔“

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ چک 32تھری آر کے رہائشی الیکٹریشن محمد دیوان کو چک 172مراد کی رہائشی خاتون، جو اس گینگ کی رکن تھی، نے گھر کی بجلی ٹھیک کرانے کے بہانے بلایا۔ جب محمد دیوان گھر پہنچا تو وہاں گینگ کے مرداراکین نے اسے یرغمال بنا لیا۔ انہوں نے اسے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا لی۔ بعد ازاں انہوں نے محمد دیوان کو دھمکی دی کہ اگر اس نے انہیں ایک لاکھ روپے نہ دیئے تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں گے۔ اس کے تین دن بعد اس گینگ نے چک 172مراد ہی کے محمد حنیف نامی کسان کو اپنا شکار بنایااور اس سے 80ہزار روپے لوٹے۔ شہزاد اشفاق نے بتایا ہے کہ یہ گینگ اب تک درجنوں سادہ لوح شہریوں کو اسی طریقے سے لوٹ چکا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجاببہاول نگر




Source link

About Daily Multan

Check Also

راولپنڈی میں بیٹے کے سامنے ماں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

راولپنڈی میں بیٹے کے سامنے ماں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) …

Leave a Reply

Your email address will not be published.