خواتین کے گینگ نے ٹارچ کی مدد سے موبائل فونز کی دکانوں کا صفایا کردیا

خواتین کے گینگ نے ٹارچ کی مدد سے موبائل فونز کی دکانوں کا صفایا کردیا

  

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) کھاریاں میں خواتین کے ایک چور گینگ نے ایک ہی رات میں موبائل فونز کی چار دکانوں کا صفایا کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق خواتین چور رات گئے دکانوں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئیں اور موبائل فونز اور نقدی سمیٹ کر رفو چکر ہو گئیں۔

ایک دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں خواتین کو ٹارچ کے ذریعے دکان میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کھاریاں کی تاجر برادری کی طرف سے شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابگجرات




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.