خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات حنا پرویز بٹ نے تحریک انصاف پر الزام عائدکردیا

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ، حنا پرویز بٹ نے تحریک انصاف پر الزام …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات متنازعہ ترین انتخابات ہیں،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں کھلے عام پیسے اور اسلحے کا استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حناپرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس عمرا ن نیازی اینڈ کمپنی کا شیلٹر بن گئی ہے،خیبرپختونخوا حکومت کے وزراءکھلے عام دھندلی میں ملوث پائے گئے ہیں،اگر الیکشن کمیشن ڈسکہ میں دھندلی کرنے والے لوگ کےخلاف ایکشن لیتے تو ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہوتا۔انہوں نے مزید کہا عمران خان اور تحریک انصاف دھندلی کی پیداوار ہیں،دھاندلی عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے،شفاف اور غیر جانبدار الیکشن موجودہ کی موجودگی میں ناممکن ہیں۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن سے قبل پیسے کا بے دریغ استعمال تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہےلیکن اس کے باوجود ہر الیکشن میں انکو ذلت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہ لوگ اپنی نالائقیوں کی وجہ سے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا لاہور (ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.