دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی


دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان کے ضلع راجن پور کے شہر جام پور میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق دبئی میں کچھ عرصہ قبل دو گروپوں کے لوگوں میں لڑائی ہوئی تھی، گزشتہ روز جام پور میں ایک گروپ کے پانچ لوگوں نے دوسرے گروپ کے افراد پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دونوں گروپوں کا تو کوئی نقصان نہ ہوا تاہم گولی لگنے سے وہاں موجود ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جام پور کے ایک ہسپتال کے باہر پیش آیا جہاں سے ایک گروپ کے لوگ اپنے ایک شخص کا طبی معائنہ کراکے گھر واپس جانے کے لیے نکلے تھے کہ دوسرے گروپ کے ملزمان شوکت، درویش، لیاقت، جعفر اور اللہ دتہ نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق جاکھڑ چوک سے تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

مزید :

علاقائیپنجابراجن پور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.