دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 52 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے دسمبر میں ورکرز ترسیلات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق دسمبر 2021 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2اعشاریہ 52 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔

ایس بی پی اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے ترسیلات نومبر کے مقابلے میں تقریباً 3فیصد زائد ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 15 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی کے ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق 6 ماہ میں سعودی عرب سے 4 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔

اعداد و شمار کےمطابق جولائی تا دسمبر کے دوران عرب امارات سے 3 ارب ڈالر بھیجے گئے جبکہ برطانیہ سے بھیجی گئیں ترسیلات 2 ارب 14 کروڑ ڈالرز رہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سوات میں کالعدم تنظیم کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.