دعا زہرا اور اس کے شوہر کی مانسہرہ میں موجودگی کا انکشاف


کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر کی مانسہرہ میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے دعا زہرا اور شوہر کی تلاش کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور شوہر کی تلاش میں مدد کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے، دعا زہرا اور اس کے شوہر کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور شوہر کی عمر کا تعین کرنے کے لیے عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے، پولیس دعا زہرا اور اس کے شوہر کو بھی مکمل قانونی تحفظ فراہم کرے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں دعا زہرا کی مانسہرہ میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو وسیم نامی شخص کی گاڑی میں مانسہرہ بالاکوٹ منتقل کیا گیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیراعظم کا لاہور، قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *