دعا زہرا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعا زہرا اغوا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کے جمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التواء ہے۔

دوسری جانب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرا کو تحویل میں لے لیا ہے، خصوصی ٹیم دعا کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دعا زہرا کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ جانبدارانہ نظر آتا ہے۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، اہلخانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کو پیش نہ کرے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

چیرٹی دینے والوں کو پتا نہیں تھا کہ پیسہ پی ٹی آئی کو ملا، سائمن کلارک

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق خبر دینے والے فائنشل ٹائمز کے صحافی سائمن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.