دعا زہرہ اندرون پنجاب سے بازیاب


کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو اندرون پنجاب سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔ 

سندھ پولیس کے مطابق دعا زہرہ کے شوہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ دونوں کو قانونی تقاضوں کے بعد کراچی لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ سے مدد مانگی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ خط کے متن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ لڑکی کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب کو سندھ پولیس کی معاونت کی ہدایت کی جائے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان

فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *