دعا زہرہ کیس، کراچی پولیس نے مدد مانگی تو لاہور پولیس نے کیا شرمناک جواب دیا؟ ایسا دعویٰ کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

دعا زہرہ کیس، کراچی پولیس نے مدد مانگی تو لاہور پولیس نے کیا شرمناک جواب دیا؟ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے پنجاب آکر شادی کرنے والی دعا زہرہ کیس میں نیا انکشاف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور پولیس نے کیس میں انتہائی غفلت برتی اور کراچی پولیس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔ لڑکی کو ڈھونڈنے کا سارا کام اوکاڑہ پولیس نے سرانجام دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ نے 17 اپریل کو نکاح کیا اور نکاح نامہ اپنے والد کو واٹس ایپ کردیا۔ دعا کے والد نے نکاح نامہ کراچی پولیس کو دیا جس نے لاہور پولیس سے رابطہ کیا۔ لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرمحمد عابد نے مبینہ طور پر کراچی پولیس کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ دعا زہرہ کراچی سے غائب ہوئی  ہم کیسے تلاش کریں، اپنی ٹیم بھجوائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق دعا زہرہ گمشدگی کیس میں اوکاڑہ پولیس نے سارا کام کیا۔ پولیس نے نکاح نامے پر درج گواہ کے ایڈریس پر چھاپہ مارا جس کے بعد دعا کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہورسندھکراچی




Source link

About Daily Multan

Check Also

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *