دعا زہرہ کی بازیابی پر شہلا رضا کا ردِعمل

فوٹو: فائل

کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کب تک گھر واپس پہنچیں گی، پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بتادیا۔

دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو پولیس نے پنجاب سے بازیاب کروالیا ہے جس پر ردِعمل دیتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ فخر سے کہتی ہوں دعا زہرا بازیاب ہوگئی ہے۔

پی پی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ رات تک کراچی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ سی آئی اے پولیس نے دعا اور اس کے شوہر کو ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا جس کے بعد انہیں کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

دعا کے شوہر ظہیر کے سارے اہلخانہ پہلے ہی کراچی پولیس کی حراست میں ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *