دعا ملک کا اسکرین پر واپسی کا اعلان

دعا ملک، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی بہن اور سابق گلوکارہ دُعا ملک نے بطور میزبان اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

 دُعا ملک نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں دعا ملک کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ بہت جلد اس رمضان میں خوشیاں اور علم پھیلانے آرہی ہیں، انشااللہ‘۔

دعا ملک کا اسکرین پر واپسی کا اعلان

اطلاعات کے مطابق، دعا ملک اس ماہ رمضان میں اسکرین پر رمضان شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ سال 2020ء میں دعا ملک نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا۔

اُنہوں نے اپنے بھائی فیروز خان کی پیروی کرتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیاتھا۔

اب ایسا لگ رہا ہے کہ دعا ملک نے ایک بار پھر اپنے بھائی کی ہی پیروی کرتے ہوئے بطور میزبان اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک انٹرویو میں دعا ملک سے ان کے بھائی کے شوبز چھوڑنے کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔

ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے دعا ملک کا کہنا تھا کہ اسی طرح کا ٹوئٹ آپ بہت جلد میرے اور پھر حمیمہ ملک کی جانب سے بھی دیکھیں گے۔

لیکن بعد ازاں فیروز خان نے روحانیت کا سفراختیار کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

اُنہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے اعلان کے باوجود انڈسٹری میں کام ترک نہ کرنے کی وجہ اپنے ’شیخ‘ کو قرار دیا۔

فیروز خان نے واپسی کی وجہ اپنے شیخ حضرت سلطان محمد علی حق باہو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت سلطان محمد علی صاحب نے مجھے شوبز نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

فواد خان کتنے برس کے ہوگئے؟

فائل فوٹو پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *