دوران سفر ٹرین میں راولپنڈی سے ملتان جانیوالی خاتون کو تنگ کرنے والے دو لڑکے گرفتار کرلیے گئے

دوران سفر ٹرین میں راولپنڈی سے ملتان جانیوالی خاتون کو تنگ کرنے والے دو لڑکے …

ملتان (ویب ڈیسک)ریلوے پولیس نے دوران سفر ٹرین میں خاتون کو تنگ کرنے والے دو لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملتان کی رہائشی لڑکی کو مہر ایکسپریس میں عبدالہادی اور طلحہ نے اشارے کئےاورنازیبا گفتگو کی‘ قاسم بیلہ ملتان کی رہائشی لڑکی کی طرف سے ریلوے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ 4 اگست کو راولپنڈی سے ملتان آنے والی مہر ایکسپریس کی بوگی نمبر 8 پر سفر کر رہی تھی کہ اسی کوچ میں سوار دو لڑکے جن کے نام عبدالہادی اور طلحہ سکنہ کوٹ سلطان تحصیل و ضلع لیہ معلوم ہوئے، مجھ پر نازیبا الفاظ کستے رہے، اشارے کرتے رہے، میرے منع کرنے کے باوجودبازنہیں آئے۔

ٹرین جب ملتان پہنچی تو میں نے ٹرین گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل کو صورتحال سے آگاہ کیا جس نے میری نشاندہی پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابملتان




Source link

About Daily Multan

Check Also

بہترین انتظامات کے باعث 10 محرم الحرام کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ڈپٹی کمشنر ملتان

بہترین انتظامات کے باعث 10 محرم الحرام کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں …  ملتان (  …

Leave a Reply

Your email address will not be published.