دکانیں رات 9 بجے بند کرانے کا حکومتی فیصلہ پولیس حرکت میں آگئی 


دکانیں رات 9 بجے بند کرانے کا حکومتی فیصلہ، پولیس حرکت میں آگئی 

راولپنڈی (ویب ڈیسک)رات9بجے مبینہ طور پر دکان بند نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں نے دکاندار پر تشدد کرکے اس کا حلیہ بگاڑ دیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ دکاندار کو ایڈیشنل ایس ایچ صادق آباد نے تھپڑ مارے اور دکان وقت سے پہلے ہی بند کرادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے اس کا سختی سے نوٹس لیا، سی پی او شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایڈیشنل ایس ایچ او کو سزا دیں گے۔

اس موقع پر دیگر دکانداروں کا کہنا تھا کہ دکان بند نہ کرنے پر پولیس کو چالان اور جرمانے کا حق ہے ہم مانتے ہیں پولیس ہمارے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے لیکن وردی کا ہرگز مطلب یہ نہیں کے کسی شہری پر تشدد کرے یا گالی گلوچ سے کام لے۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.