دکان کی مرمت کیلئے پانی نہ دینے پر ملزمان کی میڈیکل سٹور میں توڑ پھوڑ


دکان کی مرمت کیلئے پانی نہ دینے پر ملزمان کی میڈیکل سٹور میں توڑ پھوڑ

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دکان کی مرمت کیلئے پانی نہ دینے اور کیچڑ پھیلانے سے منع کرنے پر دکاندار نے 20سے زائد افراد لاکر پڑوسی کا میڈیکل سٹور  میں توڑ پھوڑ  اور لوٹ مار کی، پولیس نے  بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 مسلم ٹاؤن شان جوئیہ چوک  میں دکاندار ملزم ندیم جوئیہ ،طالب جوئیہ, الطاف شاہ نےکیچڑ پھیلانے سے منع کرنے کی رنجش میں 20سے زائد افراد اکٹھے کرکےپڑوسی زمان چوہدری اور عثمان چوہدری کے  علی میڈیکل سٹور پر حملہ کرکے اسے تباہ و برباد  کردیا۔ ملزمان نے دکان کے کاؤنٹر سے 85 ہزار روپے اور ادویات بھی لوٹ لیں ۔ پولیس نے تھانہ دانیوال میں مقدمہ  درج کرکے ملزموں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

مزید :

علاقائیپنجابوہاڑی




Source link

About Daily Multan

Check Also

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.