رابی پیرزادہ بھی بلیئرڈ کی شوقین نکلیں

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر / رابی پیرزادہ 

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ  بھی بلیئرڈ کھیلنے کی شوقین نکلیں، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے  اسٹائل میں بلیئرڈ کھیلتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کردی۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بلیئرڈ کھیل رہی ہیں، جبکہ پس منظر میں قائد اعظم کے بلیئرڈ کھیلنے کی تصویر  بھی آویزاں ہے۔

 اپنی پوسٹ میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور مجھ میں ایک بات مشترک ہے، ہم دونوں بلیئرڈ کو پسند کرتے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے رابی پیرزادہ کے اس انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ ان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بنگلادیش اور روہنگیا مہاجرین کیخلاف تقریر پر پریش راول کیخلاف مقدمہ درج

فائل فوٹو بھارتی سیاستدان و اداکار پریش راول کے خلاف بنگلادیشی اور روہنگیوں سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *