راولپنڈی سے لیگی امیدوار نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کرا دی ویڈیو وائرل


راولپنڈی سے لیگی امیدوار نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کرا دی، ویڈیو وائرل

راولپنڈی (ویب ڈیسک)  پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کردی۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجا صغیر احمد کے کارنر میٹنگ سے خطاب کی ووٹرز کو پیسوں کی آفر دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا صغیر کی جانب سے ووٹرز کو آفر و یقین دہانی کرارہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیدوار کا کہنا تھا کہ ووٹرز جتنی دیر یہاں بیٹھے ہیں اتنے ہی آپ کو پیسے دوں گا، سب کہتے ہیں راجا صاحب منتخب ہوکے پیسے دیں گے، میں کہتا ہوں میں پہلے پیسے دوں گا گھبرائیں نہیں۔ ووٹ کی باری بعد میں آئے گی۔لیگی رہنماء کی جانب سے تقریر میں آفر و یقین دہانی سن کر شرکاء کو تالیاں مار کران کے حق میں نعرے لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد راجا صغیر کا موقف معلوم کرنے کے لیے رابطے کی کوشش کی گی تو رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.