راولپنڈی (ویب ڈیسک) عدالت نے چوتھی جماعت کی طالبہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس کو مقدمے میں نامزد طالبہ آمنہ جمشید کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 23 مئی تک ان کی ضمانت منظور کر لی۔چوتھی جماعت کی طالبہ کو تھانہ ائیرپورٹ میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ 12 فروری کو کھیل کود کے دوران ایک بچی کے زخمی ہونے پر درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں نامزد بچی کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ سکول میں 10 سالہ بچی کے کھیل کود کے دوران گِر کر دانت ٹوٹ گیا تھا، زخمی بچی کے والد نے 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا، پیسے دینے سے انکار پر مقدمہ درج کیا گیا۔