راولپنڈی میں 16 سالہ نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

راولپنڈی میں 16 سالہ نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) تھانہ گنجمنڈی کے علاقے کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ہوئی ہے۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنجمنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی نے مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو گھر کے قریب سے مبینہ طور پر اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔لڑکی کے والد فیاض خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کو درخواست دی ہے اور بچی کو میڈیکل کیلئے اسپتال لایا ہوں، لیکن میری نشاندہی کے باوجود گنجمنڈی پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کیے جانے بارے عمران خان کے بیان پر غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں

مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کیے جانے بارے عمران خان کے بیان پر غریدہ فاروقی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.