راولپنڈی ٹریفک  ہیڈ کوارٹر میں  24 گھنٹے لائسنسنگ کی سہولت کی فراہمی کا آغاز


راولپنڈی ٹریفک  ہیڈ کوارٹر میں  24 گھنٹے لائسنسنگ کی سہولت کی فراہمی کا آغاز

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  سی پی او راولپنڈی سید شہزاد  ندیم بخاری کے احکامات پر ٹریفک ہیڈ کوارٹر  میں 24 گھنٹے لائسنسنگ کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کے خصوصی احکامات اور سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے صوبہ پنجاب میں پہلی بار عوام الناس کی سہولت کےلئے ٹریفک ہیڈکواٹر راولپنڈی میں 24گھنٹے لائسنسنگ کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ۔

ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق  پہلے مرحلہ میں شام و رات کے اوقات میں ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید لائسنس و انٹر نیشنل لائسنس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، اب طالبعلم، کاروباری و نوکری پیشہ افراد دفتری اوقات کے بعد بھی فراہم کردہ لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو 24گھنٹے لائسنسنگ و دیگر ٹریفک سہولیات سے متعلقہ خدمات کی فراہمی کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جا رہا ہے تا کہ شہریوں  کےلئے جدید تقاضوں کے مطابق سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عہدے اللہ کی امانت ہیں ہمیں اللہ کی خوشنودی اور عوام الناس کی آسانیوں کےلئے کام کرنا ہے اور یہی چیزیں اداروں کی کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر لاہور(ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *